• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علماء مساجد اور مدارس کے تحفظ کا مقدمہ لڑ رہے ہیں‘ حافظ حمداللہ

کوئٹہ ( آئی این پی ) جمعیت رہنماء مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ علماء مساجد اور مدارس کے تحفظ کا مقدمہ لڑ رہے ہیں حکومت کے منافقانہ طرز عمل سے قوم کو مایوسی ہوئی ہے عوام جان چکے ہیں کہ حکمران کس حد تک مغربی دباؤ کا شکار ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعیت کے زیراہتمام راولپنڈی میں توحید و سنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاشرکاء سےمولانا سلطان اسلم سمیت دیگر رہنماؤں اور علماء کرام نے بھی خطاب کیا حافظ حمداللہ نے کہاکہ دینی مدارس کے خلاف سازشیں کرنے والے ذلیل و رسوا ہوں گے حکمران شاید ماضی میں مدارس سے ٹکر لینے والوں کے انجام سے سبق نہیں سیکھ پائے ۔
کوئٹہ سے مزید