کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین اور امان اللہ کاکڑ ایڈووکیٹ چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی منتخب ہوگئے۔بلوچستان بار کونسل کے نومنتخب وائس چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نے ملک کے اندر آئین کی بالادستی قانون کی حکمرانی اور 26ویں آئینی ترمیم کے خاتمے کیلئے اپنا کردارادا کرنے کا عزم کیا ہے۔انہوں نے کہاہےکہ آزاد عدلیہ ،وکلاء کی ویلفیئر اور وکلاء کا وقار ہماری اولین ترجیح ہے۔