• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی وخوشحالی کیلئے معیاری تعلیم کا فروغ ناگزیر ہے‘ عطاء محمد بنگلزئی

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی نے کہاہے کہ معیاری تعلیم کانہ ہونا بھی بلوچستان کی خوشحالی میںایک بڑی رکاوٹ ہے نیشنل پارٹی روزاول سے تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہے ڈاکٹر عبدالمالک نے اپنے دور اقتدارمیں تعلیم بجٹ کو چارفیصد سے بڑھا کر 24فیصدکیاتاکہ صوبے میں حقیقی ترقی اورخوشحالی کا آغاز ہوسکےان خیالات کااظہارانہوں نے اقراء نور العلم کے سالانہ نتائج کی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسلر میر نصیب اللہ بنگلزئی بھی موجودتھے انہوں نے سی ای او ضیاء الرحمن بنگلزئی اوران کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ سریاب میں ایسے تعلیمی تقریبا ب کاانعقاد خوش آئند ہے جس سے اساتذہ اورطلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی ۔
کوئٹہ سے مزید