کوئٹہ(پ ر)ریکی قومی موومنٹ کے سربراہ چیف آف پتوزئی ریکی سردار حمید ریکی، سینئر وائس چیئرمین میر اکبر ریکی، سیکرٹری جنرل میر بشیر احمد ریکی، کوئٹہ ڈویژن کے صدر سردارزادہ میر حارث ریکی، قلات ڈویژن کے صدر میر رمضان ریکی، عرفان ریکی، قاسم ریکی، شعیب ریکی، فہیم ریکی، صدام ریکی، ندیم ریکی اور شکیل ریکی نے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں قبائلی تنازعات کے باعث جہاںہزاروں افراد ہم سے جدا ہوئے وہاں ترقی کا عمل بھی بری طرح متاثر ہوا۔انہوں نے کہا کہ ترقی امن سے مشروط ہے، قبائلی تنازعات کا حل کرنے کیلئے قبائلی اکابرین کی کوششیں اطمینان بخش ہے جن میں چیف آف ساراوان نواب اسلم رئیسانی، نواب محمد خان شاہوانی، آغا عمر احمدزئی،سردار کمال بنگلزئی، میر کبیر احمد محمد شہی، سردار جاوید احمد لہڑی ودیگر اکابرین قابل ذکر ہیں ۔ بلوچ اقوام قبائلی نظام کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک ہیں اور وہ جہاں بھی آباد ہیں اپنے روایات کا احترام کرتی ہیں۔