کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر میر نوراللہ موسیٰ خیل نے کہا ہے کہ سرجیکل ، پیڈز اور گائنی وارڈ کے مرد و خواتین مریضوں اور ان کے تیمارداروں کے لیے آرام گاہ بنانے کے کام کا آغاز کر دیا گیا یہ بات انہوں نے ہفتہ کو منصوبے کی جگہ کے معائنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی ہدایت پر تعمیر ہونے والی آرام گاہ میں مرد و خواتین مریضوں کے تیماردار پرسکون ماحول میں بیٹھ سکے گے یہ اپنی نوعیت کا پہلا منفرد منصوبہ ہے جو قلیل مدت ایک ہفتے میں مکمل کیا جاے گا۔