• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راحت فتح علی خان کی ایم ایس دھونی سے ملاقات، صارفین کے دلچسپ تبصرے

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی سے ملاقات ہوئی۔

راحت فتح علی خان کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود آفیشل اکاؤنٹ پر ان کی ایم ایس دھونی سے ہونے والی ملاقات کی ایک ویڈیو اور چند تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

گلوکار کے انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اُنہیں خوشگوار انداز میں گفتگو کرتے جبکہ ایم ایس دھونی کو بہت دیہان سے ان کی گفتگو سنتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ملاقات کے دوران بنائی گئی ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ایم ایس دھونی اب تک کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔

راحت فتح علی خان اور ایم ایس دھونی کی اس ملاقات کی تصاویر اور ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

کچھ صارفین بیک گراؤنڈ میں لگائے گئے گانے کو ملاقات کے حساب سے درست انتخاب قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین راحت فتح علی خان کو رواں سال کے آغاز میں ہونے والے تنازع کی یاد دلاتے ہوئے ایم ایس دھونی کو دم والا پانی پلانے کا مشورہ دیتے نظر آ رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید