انتظار ہوا ختم، بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کی ایک مرتبہ پھر دبنگ انٹری! فلم ’سکندر‘ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔
سلمان خان کی آنے والی فلم ’سکندر‘ کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی چھا گیا اور چند گھنٹوں میں اسے 3 کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا۔
1 منٹ 40 سیکنڈ کے اس ٹیزر میں اسلحے سے لیس ولنز دکھائے گئے ہیں، جن سے دبنگ اداکار کو لڑتا دکھایا گیا ہے۔
جاری کیے گئے مختصر ٹیزر میں صرف سلمان خان کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں، ٹیزر میں کسی دوسرے کردار کو نہیں دکھایا گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایکشن سے بھرپور فلم سکندر کے ساتھ 2 برس بعد سلمان خان کی بڑی اسکرین پر واپسی ہو رہی ہے۔
سنسنی خیز اسٹنٹس اور سیکوینسز سے بھرپور یہ فلم آئندہ سال عید کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بننے گی۔
اے آر مروگاداس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رشمیکا مندانا اور کاجل اگروال بھی اہم کرداروں میں دکھائی دیں گی۔
واضح رہے کہ اس فلم کا ٹیزر ابتدا میں سلمان خان کی سالگرہ کے موقع پر 27 دسمبر کو ریلیز کیا جانا تھا لیکن بھارتی سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی موت کی وجہ سے فلم کے ٹیزر کی ریلیز مؤخر کردی گئی تھی۔