• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرم میں ذیابیطس کے مریضوں کیلئے انسولین کا عطیہ محکمہ صحت کے حوالے

پشاور ( آن لائن ) کْرم میں ذیابطیس کے مریضوں کے لئے گٹز فارما نے 4 . 2 ملین مالیتانسولین کا عطیہ محکمہ صحت کے حوالے کردیا سیکرٹری ہیلتھ عدیل شاہ اور ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر محمد سلیم نے کہا کہ یہ ادویات کل ہیلی کاپٹر کے زریعے کْرم پہنچا دی جائینگی کْرم کیلئے ڈونرز کی جانب سے مزید ادویات بھی موصول ہورہے ہیں پروجیکیٹ ڈائریکٹر ڈی ٹاک ڈاکٹر اے ایچ عامر نے کہا کہ انسولین لائف سیونگ ڈرگ ہے جس کی کْرم میں ضرورت ہے یہ عطیہ پانچ ہزار انسولین وائلز پر مشتمل ہے جو کہ کرم کے مستحقین کیلئے ہے ذیابطیس کے مریضوں کو انسولین بروقت نہ دی جائے تو کمپلیکیشنز ہوسکتے ہیں۔