• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازمین کاصبر کا پیمانہ لبریزہوچکا ہے، قیصر باچہ

پشاور(وقائع نگار)مزدور اتحاد کے چیئرمین قیصر باچہ ʼ صدرشاہد مغل ʼ جنرل سیکرٹری فضل محمود ʼنائب صدر بلال فیض ʼ صاحبزادہ بدر منیرʼ عامردرانی ʼ ارباب امین حیدر ʼ اقبال خان ʼ حاجی حنیف خان ʼ امداد خان ʼ ہلال ʼ طارق جمال ʼ فیصل ندیم ʼ سلمان تسلیم ʼغفارعلیʼخالد خان ʼ اسد علی شا ہ ʼ فارو ق بلور ʼ ذیشان تسلیم ʼ شاہد خان اوردیگر ملازمین نے ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور سید وقاص علی شا ہ سے گذشتہ ما ہ کی تنخواہ اور پنشن کے حوالے سے ملاقات کی ملاقات میں ڈی جی نے مزدور اتحاد یونین کے عہدیداروں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ انشاء اللہ 10 جنوری تک تنخواہ اور پنشنز کی ادائیگی کردی جائیگی اس موقع پر مزدوراتحاد کے چیئرمین قیصر باچہ نے کہاکہ ملازمین کاصبر کا پیمانہ لبریزہوچکا ہے اگر ملازمین کو 10 جنوری تک تنخواہیں اور پنشنز کی ادائیگی نہ کی گئی تو پھر کیپٹل میٹروپولیٹن میں قلم چھوڑ ہڑتال ہوگی اور 10 جنوری کے بعد سخت لائحہ عمل تیار کیاجائیگا جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی انہوں نے واضح کیا کہ گذشتہ چار ماہ سے کیپٹل میٹروپولیٹن کے ملازمین اور پنشنزر کو ذلیل و خوار ہورہے ہیں اور انکے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیاجارہا ہے ʼملازمین کا صبر اب لبریز ہوچکاہے کیونکہ ملازمین کے گھروں میں اب فاقوں کی نوبت آگئی ہے اور دکانداروں نے ملازمین کو قرض پر سودا دینا بھی بندکردیا ہے ʼ اب تک تنخواہ نہ ملناان غریب ملازمین کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے۔
پشاور سے مزید