پشاور ( وقائع نگار )ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) راؤ ہاشم عظیم اور اسسٹنٹ کمشنر (شاہ عالم) سید ارحم مختیار کے ہمراہ کالو خیل کے علاقے میں دو کھیلوں کے میدانوں کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور نے کھیلوں کے میدان کے لیے زمین فراہم کرنے پر علاقے کی ممتاز شخصیات ملک فضل ربی اور حاجی محمد یونس کا شکریہ ادا کیا۔ ضلعی انتظامیہ پشاور کے مطابق، دیہی علاقوں میں سو سے زائد کھیلوں کے میدان بنانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔