پشاور ( وقائع نگار )میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاہے کہ بلدیاتی نمائندے عوام کے حقوق کیلئے پرامن اور جمہوری روایت کے مطابق احتجاج کررہے تھے جو انکا جائز حق ہے جس پر شیلنگ اورلاٹھی چارج انتہائی افسوسناک ہیں اور اسکی پرزور مذمت کرتے ہیں صوبائی حکومت بلدیاتی نظام کو کمزور کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے آئے روز بلدیاتی نمائندوں کے لیے مشکلات کھڑی کی جارہی ہےانہوں نے کہاکہ گذشتہ کئی د نوں سے پورے خیبر پختونخَوا کے بلدیاتی نمائندے پشاور میں اپنے جا ئز حقوق کیلئے پرامن مظاہرے کررہے ہیں اور عوا م کے حقوق کیلئے گذشتہ کئی د نوں سے پشاور میں پرامن احتجاج کیلئے آئے ہوئے ہیں اورحکومت نہ انکے مسائل سننے کیلئے تیار ہے اور نہ ہی حل کر نے کی کوشش کررہی ہے۔