پشاور(جنگ نیوز)پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق چیئرمین ڈیپارٹمنٹ اف ایگریکلچر انجینئرنگ، یونیورسٹی اف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور نے طالبات کا درینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے جمعرات کے روز ڈیپارٹمنٹ اف ایگریکلچر انجینئرنگ کے گرلز کامن روم کا افتتاح کر دیا۔ یاد رہے کہ ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ میں طالبات کو کامن روم کے سلسلے میں کافی مشکلات کا سامنا تھا جس کا ازالہ کرتے ہوئے چیئرمین ضیاء الحق نے فوری اقدامات کرتے ہوئے کامن روم کا انتظام کیا اور جمعرات کے روز افتتاح کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ضیاء الحق نے کہا کہ وہ طالبات کے تمام مسائل حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور طالبات کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور ائندہ بھی تعاون کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اس موقع پر ڈیپارٹمنٹ اف ایگریکلچر انجینئرنگ، یونیورسٹی اف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔