• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کراٹے ایسوسی ایشن کی محمد جہانگیر اور عندلیب ساندھو کو مبارکباد

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخواکراٹے ایسوسی ایشن نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات میں چیئرمین پاکستان کراٹے فیڈریشن محمد جہانگیر کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور جنرل سیکرٹری کراٹے فیڈریشن عندلیب ساندھو کو نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ ایک بیان میں کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر خورشید خان، سینئر نائب صدر خالد نور اور سیکرٹری عاصم چوہدری نے محمد جہانگیر اور عندلیب ساندھو کے اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدوں پر انتخاب کو ملک میں کھیلوں خصوصاً کراٹے کے لئے نیک شگون قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ دونوں عہدیدار نہ صرف اپنی فیڈریشن بلکہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے بھی کراٹے کے فروغ اور کھلاڑیوں کو قومی وبین الاقوامی سطح پر زیادہ سے زیادہ مواقع دینے کی کوشش کریں گے اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے اہداف کے حصول کے لئے شبانہ روزمحنت کریں گے۔ خالد نور نے امید ظاہر کی کہ محمد جہانگیر اور عندلیب سندھو عالمی سطح پر کھلاڑیوں کو مواقع دیکر میڈلز لانے کے لئے تمام وسائل اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم کا بہترین استعمال کریں گے۔