• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، سبزیوں کی قیمتوں میں معمولی کمی

پشاور ( وقائع نگار ) صوبائی دارالحکومت پشاور میں سبزیوں کی قیمتیں معمولی کم ہو گئیں جس کے نتیجے میں ٹماٹر فی کلو 220روپے کے ہو گئے پشاور شہر میں سبزیوں کی قیمتوں میں 10 سے 40 روپے تک کی کمی ہوئی ہے ،ٹماٹر کی قیمت میں 20 جبکہ آلو کی قیمت میں 10روپے کی کمی ہوئی ہے، سرکاری نرخنامے میں آلو کی قیمت 90 روپے کلو مقرر کی گئی ہے،شملہ مرچ کی فی کلو قیمت میں 30 روپے کی کمی ہوئی ہےشملہ مرچ کی قیمت 230 سے کم ہو کر 200 روپے ہو گئی ہے، پیاز کی فی کلو قیمت 130، لیموں 100 روپے کلو، لہسن 600روپے کلو، ادرک 360 روپے کلو ہو گئے ہیں۔
پشاور سے مزید