• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبلیو ایس ایس پی کے ریفرنڈم میں شیر کامیاب ہوگا، ملک نوید اعوان

پشاور( وقائع نگار) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی و صوبائی صدر کے پی ملک نویداعوان نے کہا ہے کہ واٹر اینڈ سینیٹیشن کمپنی پشاور کے باشعور ملازمین جوق درجوق یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ جو اس بات کی گواہی ہے کہ 7 جنوری کے ڈبلیو ایس ایس پی کے ریفرنڈم میں شیر کامیاب ہوگا۔ وہ یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین کی رابطہ مہم کے سلسلے میں منعقدہ میٹنگز اور جلسوں سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر یونین کے چیئرمین بلال احمد، وائس چیئرمین رحمان علی، جنرل سیکرٹری رضوان اللہ خلیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین نے ملازمین کے جائز اور قانونی مطالبات کو منظور کروانے کے لیے جدوجہدکو جاری رکھا ہوا ہے۔ ملازمین حق کا ساتھ دیں اور شیر کو کامیاب بنائیں۔ فیڈریشن کے اقلیتی رہنماؤں دلاور، سلیم بھٹی، کشن لعل راجہ، لعل داس، راجو داس،پرویز چیدا مسیح، شان پرویز، عارف بھٹی، سجاد مسیح نے 7 جنوری کو ہونے والے ریفرنڈم میں یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین شیر کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین سینی ٹیشن ملازمین،اقلیتی ملازمین اور واٹر سپلائی کے ملازمین کی نمائندہ یونین ہے۔ جس کی کامیابی یقینی ہے۔
پشاور سے مزید