• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کُرم میں قیام امن کیلئے گرینڈ امن جرگے میں دوسرے فریق کی جانب سے معاہدے پر دستخط نہیں کیے جا سکے


ضلع کُرم میں قیام امن کیلئے گرینڈ امن جرگے میں دوسرے فریق کی جانب سے معاہدے پر دستخط نہیں کیے جا سکے۔

ذرائع کے مطابق جرگہ ممبر کا کہنا ہے کہ بدھ تک کا وقت مانگا تھا، جرگہ آج ہی طلب کر لیا گیا، آج ہونے والے جرگے کی نشست برخاست ہوگئی، جرگہ کل ہونے کا امکان ہے۔

امن معاہدے پر ایک فریق پہلے ہی دستخط کر چکا ہے، دوسرے فریق کے دستخط کے بعد ممکنہ طور پر آج معاہدے کو حتمی شکل دی جانی تھی۔

پاراچنار مرکزی شاہراہ، پاک افغان سرحد اور آمد و رفت کے دیگر راستے ڈھائی ماہ سے بند ہونے کے باعث علاقے میں دوائیں اور کھانے پینے کی اشیاء ختم ہوچکی ہیں۔

راستوں کی بندش پر پاراچنار پریس کلب کے باہر دو ہفتوں سے احتجاجی دھرنا جاری ہے، کراچی میں کچھ مقامات، لاہور، ملتان، جھنگ اور گلگت سمیت کئی شہروں میں بھی دھرنے جاری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید