• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے زیرانتظام جزیرے میں بجلی کا بریک ڈاؤن

فوٹو: امریکی میڈیا
فوٹو: امریکی میڈیا

امریکہ کے زیرِ انتظام جزیرے پورٹو ریکو میں  فنی خرابی کے باعث بجلی معطل  ہوگئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق پورٹو ریکو میں پاور گرڈ کی خرابی کے باعث جزیرے کے بڑے حصے میں  بلیک آؤٹ ہوگیا ہے، جس سے  تقریباً 14 لاکھ صارفین  متاثر ہوگئے ہیں۔

پورٹو ریکو کے گورنر پیڈرو پیئرلویسی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے۔

جزیرے میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنی بجلی کے نظام کی بحالی اور جزیرے میں جلد از جلد بجلی کی فراہمی کے لیے کام کررہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پورٹو ریکو میں  مکمل بلیک آؤٹ منگل کی صبح 5:30 بجے شروع ہوا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید