کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی دھرنوں کے باعث ٹریفک جام ہوگیا جس کے باعث گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے شہریوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میںمذہبی جماعتوں کی جانب سے منگل کو بھی احتجاجی مظاہرے کئے گے جس کے باعث اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام رہا ،ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق مذہبی جماعتوں کی جانب سے شہر بھر میں احتجاجی دھرنا جاری ہے۔