• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرنوں کا پروگرام مؤخر کر دیا، سنی تحریک

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) سنی تحریک نے الٹی میٹم ختم ہونے کے بعد شہر میں دھرنوں کا پروگرام موخر کر دیا ۔ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی ترجمان کا اعلامیے کے مطابق شہر میں پیدا صورتحال سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت اور پولیس انتظامیہ پاکستان سنی تحریک کو کرائی گئی یقین دہانی پر عمل کرتے ہوئے راستے کلیئر کرانے کی کوشش کررہے ہیں، ہم حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر الٹی میٹم میں توسیع کرتے ہوئے پریس کانفرنس موخر کر رہے ہیں، آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید