اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 56 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 252 روپے 66 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہےجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد 258 روپے 34 پیسے فی لٹر کر دی گئی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث کیا گیا ، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے کر دیا گیا۔