• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2024ء میں 36 لاکھ 68 ہزار 550 ووٹرز کا اضافہ

کراچی (جمشید بخاری) الیکشن کمیشن پاکستان کے مطابق گزشتہ سال پانچ نئی سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہوئیں، جبکہ ووٹرز کی تعداد میں مجموعی طور پر 36 لاکھ 68 ہزار 550 ووٹ کا اضافہ ہوا ہے۔ مجموعی طور پر سالانہ ووٹرز میں شرح اضافہ 3.11 فیصد رہا، جو آبادی میں سالانہ شرح اضافہ 2.55 فیصد کے مقابلے میں 0.56 فیصد زائد ہے۔ نئی رجسٹرڈ ہونے والی پانچ سیاسی جماعتوں میں بلوچستان قومی اتحاد، پاکستان عوامی قوت،پاکستان خدمت خلق لیگ، ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان، پختونخواعوامی نیشنل پارٹی شامل ہے، اعدادوشما ر کے مطابق مردووٹروں کی تعداد میں 18 لاکھ 13 ہزار 123 اور خواتین ووٹرز کی تعداد میں 18 لاکھ 55 ہزار424ووٹرزکااضافہ ہوا ہے، اس عرصے میں مجموعی طور پرملک میں اضافہ 2.85 فیصد، پنجاب میں 2.86 فیصد، سندھ میں2.75فیصد، خیبرپختونخوا میں2.77فیصد، بلوچستان میں 2.87فیصد اور اسلام آباد میں 6.60 رہا فیصد رہاہے۔
اہم خبریں سے مزید