اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، وفاقی حکومت نے کنور شاہ رخ کو ممبر (انچارج) وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ ریجنل آفس لاہور اور امیر احمد شیخ کو ممبر (انچارج) وفاقی محتسب سیکریٹریٹ ریجنل آفس کراچی تعینات کیا ہے، پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 22کے دونوں مزکورہ افسران اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تھے، علاوہ ازیں کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 18 کے محمد آصف رحیم کو تبدیل کر کے اُن کی خدمات خیبرپختونخوا حکومت کے سپرد کی گئی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔