• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، بارش کا پانی خیموں میں بھر گیا، نئے سال پر بھی اسرائیلی بمباری

کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ میں موسم سرما کی شدید بارش نے فلسطینیوں کے مصائب مزید بڑھا دیئے ہیں، نئے سال پر اسرائیلی طیاروں کی جانب سے غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رہا، شمالی غزہ میں مزید 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی قید میں موجود فلسطینیوں کو غائب کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غزہ میں موسم سرما کی شدید بارشوں نے خیموں میں رہائش پذیر اور کھلے آسمان تلے رہنے والے فلسطینیوں کے مصائب مزید بڑھادیئے ہیں، شدید سردی سب اب تک 7 فلسطینی دم توڑ چکے ہیں جن میں جڑواں بھائیوں سمیت شیر خوار بچے شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید