راولپنڈی (نمائندہ جنگ)بانی پاکستان تحریک انصاف سے اڈیالہ جیل میں ان کی اہلیہ اور وکلاء نے ملاقاتیں کیں ، جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی بلٹ پروف گاڑی میں خیبر پختونخواپولیس کے پروٹوکول میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے کے لئے سینٹرل جیل راولپنڈی پہنچیں ،جہاں جیل کے کانفرنس روم میں انہوں نے تقریباً آدھ گھنٹہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی ،بشریٰ بی بی سہ پہر تین بج کردس منٹ پر جیل پہنچیں اورملاقات کرنے کے بعد ساڑھے تین جیل سے واپس روانہ ہوگئیں۔