یوکرین کے ذریعے یورپ کو جانے والی روسی گیس کی سپلائی معطل ہو گئی۔
یوکرین کے وزیرِ توانائی نے کہا ہے کہ ہم نے روسی گیس کی ترسیل روک دی ہے، یہ ایک تاریخی لمحہ ہے، روس اپنی منڈیاں کھو رہا ہے، اسے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔
دوسری جانب روسی توانائی ادارے کی جانب سے تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یوکرین کے ذریعے گیس کی ترسیل معطل ہو چکی ہے۔
اس سلسلے میں سلوواکیا کے وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ روسی گیس کی ترسیل معطل ہونے سے یورپی یونین کے ممالک پر ’سخت‘ اثر پڑے گا لیکن روس پر نہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 1991ء میں سوویت یونین کے خاتمے کے بعد سے یوکرین سے پائپ لائنوں کے ذریعے روسی گیس یورپ فراہم کی جاتی رہی ہے۔