• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف گلوکار ایکون کو پولیس نے حراست میں لے لیا، 6 گھنٹے بعد رہائی

تصاویر:بین الاقوامی میڈیا
تصاویر:بین الاقوامی میڈیا

 معروف امریکی گلوکار ایکون کو گزشتہ ہفتے امریکی ریاست جارجیا کے ڈی کالب کاؤنٹی DeKalb County میں پولیس نے گرفتار کر لیا۔

رپورٹس کے مطابق چیمبلی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے ایکون کو اس وقت حراست میں لیا جب ٹنٹ ورلڈ (Tint World) نامی آٹو اسٹائلنگ سینٹر کے باہر سیکیورٹی کیمروں نے ایک ایسی گاڑی کی نشاندہی کی جس کے خلاف وارنٹ جاری تھا۔

پولیس جب موقع پر پہنچی تو گاڑی کے مالک کی شناخت معروف گلوکار ایکون کے طور پر ہوئی، حکام کے مطابق انہوں نے گرفتاری کے دوران کوئی مزاحمت نہیں کی۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق ایکون کو تقریباً چھ گھنٹے جیل میں رکھا گیا، جس کے بعد انہیں باقاعدہ کارروائی کے بعد رہا کر دیا گیا، تاہم تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وارنٹ کس نوعیت کے مقدمے کے سلسلے میں جاری کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق یہ وارنٹ روس ویل پولیس ڈیپارٹمنٹ نے جاری کیا تھا۔

 یاد رہے کہ چند ماہ قبل پولیس نے ایکون کا ڈرائیونگ لائسنس معطل پایا تھا، جب ان کی ٹیسلا سائبر ٹرک بیٹری ختم ہونے کے باعث سڑک پر بند ہوگیا تھا۔

52 سالہ ایکون نے اب تک اس واقعے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا، تاہم وہ اس وقت بھارت میں اپنے میوزک ٹور پر موجود ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید