• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اذان سمیع خان لائف پارٹنر میں کیا تلاش کر رہے ہیں؟

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

پاکستانی معروف اداکار و گلوکار اذان سمیع خان نے کہا ہے کہ میں سنگل ہوں اور سنگل ہی رہنا چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ میری کوئی ضروریات نہیں ہیں، میری زندگی میں کوئی نہیں ہے اور جب میری زندگی میں کوئی خاص شخص آئے گا، تو اس کے بارے میں خود کھل کر بات کروں گا۔

حال ہی میں گلوکار نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔

دورانِ گفتگو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہیں زندگی میں کس طرح کے ہمسفر کی تلاش ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میرے 2 بچے ہیں میرے کافی ہے، میں سنگل ہوں، سنگل ہی رہنا چاہتا ہوں، کسی سے ڈیٹنگ نہیں کر رہا ہے اور اپنی توجہ کام پر مرکوز رکھنا چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ فی الحال میری ایسی کوئی خاص ضرورتیں نہیں ہیں، جنہیں پورا کرنے کے لیے مجھے کسی رشتے میں جوڑنے کی ضرورت پیش آئے، میں اپنی زندگی سے مطمئن ہوں۔

اداکار کے مطابق اس وقت دوسری شادی کے بجائے اپنے کیرئیر پر توجہ دینا چاہتا ہوں، کیونکہ شادی کا رشتہ وقت مانگتا ہے اور ابھی شادی کے لیے وقت نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اب میں بچہ یا نوعمر نہیں ہوں، اس لیے مجھے اب پہلے جیسی محبت نہیں ہوگی، اگر کبھی ہمسفر کی تلاش کروں گا تو چاہتا ہوں کہ ایک ایسا پارٹنر ملے جو سمجھدار، سچی و مخلص ہو۔ جو مجھے سپورٹ کرے، میری خامیوں کو قبول کرکے اسے بہتر بنائیں اور میں بھی یہی سب اس کے لیے کروں گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید