• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوشوارے جمع نہ کرانے والے 517 پارلیمنٹیرین کی فہرست جاری

اسلام آباد( طاہر خلیل ،نمائندہ خصوصی) الیکشن کمیشن نے 31دسمبر 2024تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے 517پارلیمنٹیرین کی فہرست جاری کر دی ، 23 سینیٹ اور 116ارکان قومی اسمبلی شامل ، الیکشن کمیشن نے مہلت 15جنوری تک بڑھا دی ،گوشوارے جمع نہ کروانے والوں میں 23 ارکان سینٹ اور 116ارکان قومی اسمبلی شامل ہیں ،الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع کرانے کی مہلت 15جنوری 2025ء تک بڑھا دی ، عمل درآمد نہ کرنے والوں کی 16 جنوری کو رکنیت معطل کردی جائے گی، رانا محمود الحسن،حامد خان ،انوار الحق کاکڑ ، اختر مینگل سردار یوسف، شہرام خان ،انجم عقیل ، شیخ آفتاب ، عقیل ملک دانیال چوہدری ، شیخ وقاض اکرم، عطا اللہ تارڑ ،میاں اظہر، زین قریشی،اعجاز الحق ،طارق بشیر چیمہ ، اویس لغاری، جمشید دستی، خورشید شاہ ،مولانا فضل الرحمان، محمود اچکزئی،امیر مقام، مبارک زیب، فاروق ستار ، حافظ فرحت عباس،خواجہ عمران نذیر ،سیف اللہ نیازی ، علی موسیٰ گیلانی، علی قادر گیلانی، تہمینہ دولتانہ ، مولانا عبدالغفور حیدری، نبیل گبول،سید یوسف رضاء گیلانی،ایمل ولی خان اور فاروق ایچ نائیک نےاپنے سالانہ گوشوارے جمع نہیں کرائے،پنجاب اسمبلی کے 208، سندھ اسمبلی کے 55، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 91اور بلوچستان اسمبلی کے 25ارکان نے بھی گوشوارے جمع نہیں کروائے۔

ملک بھر سے سے مزید