کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کے نامور قوال آصف علی خان سنتو نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے بطور آرٹسٹ اڈیالا جیل قوالی سننے کیلئے بلایا تو اپنی پرفارمنس دکھانے ضرور جاؤں گا۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نامور قوال کا کہنا تھا کہ چاہت فتح علی خان انسان برے نہیں ہیں لیکن اُن کی گائیکی بہت بری ہے۔ اس شو کا پہلا حصہ ناظرین ہفتے کی رات 11 بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔ میزبان تابش ہاشمی ہیں۔