لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی سرحد سے ہرن اور نیل گائے پاکستانی حدود میں داخل۔ بھوکا سانبر ہرن پاکستان اور بھارت کی سرحد عبور کر کے لاہور کے نزدیک نارنگ منڈی کے قریب ایک رہائشی علاقے میں پہنچ گیا جہاں مقامی لوگوں نے اسے پکڑ لیا اور اس بارے میں پنجاب وائلڈ لائف کے حکام کو آگاہ کر دیا۔ ہرن زرعی ترقیاتی بینک کے احاطے میں داخل ہوا اور خوراک کی تلاش میں تھا۔