• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2024 میںASF نے 145 کلو سونا اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) اے ایس ایف نے 2024میں 145کلوسونا، پونے 84کروڑ مالیت کی غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ ناکام بنائی مسافروں سے 80کلوگرام آئس، 29کلوگرام ہیروئین اور 57 کلوگرام چرس برآمد کی گئی کراچی ائیرپورٹس سیکورٹی فورس ہیڈکوارٹرز نے اے ایس ایف کی سالانہ کارکردگی کے اعدادوشمار جاری کئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سال 2024کے دوران ملک بھر کے مختلف ایئرپورٹس پر کارروائیوں میں 29کلوگرام ہیروئین 57 کلوگرام چرس اور 80کلوگرام آئس ہیروئن کی مختلف ممالک کو اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی۔ ان منشیات کی مالیت 11لاکھ امریکی ڈالر سے زائد بنتی ہے۔ اس منشیات کی برآمدگی مسافروں کے سامان یا جسم سے ہوئیں جو کہ مہارت سے چھپائی گئی تھیں اور یہ برآمدگیاں اے ایس ایف کے مشاق مشین آپریٹرز کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید