• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ ڈی پی کے چیئرمین نے جان پر کھیل کر گھر میں ڈکیتی ناکام بنادی

کوئٹہ (نمائندہ جنگ)علمدار روڈ مومن آباد گھر میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مزاحمت پر ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئر مین و سابق وزیر عبدالخالق ہزارہ زخمی ہو گئے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزم ہمسایہ نکلا وزیر اعلیٰ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس نے رپورٹ طلب کر لی جبکہ ٹیلی فون عبدالخالق ہزارہ سے رابطہ بھی کیا پولیس کے مطابق علمدار روڈ کے علاقے مومن آباد میں رہائش پذیر ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئر مین و سابق وزیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ کے گھر کی عقبی دیوار سے نقاب پوش مسلح شخص داخل ہوا اور انکے بیڈ روم میں پہنچ گیا اہلیہ نے مسلح شخص کو دیکھتے ہی شور مچا دیا جس پر عبدالخالق ہزارہ بھی اٹھ گئے مسلح شخص نے اسلحے کے زور پر رقم کا مطالبہ کیا اسی دوران عبدالخالق ہزارہ نے اسے پکڑنےکی جس پر مسلح شخص نے پستول کا بٹ مار کر زخمی کر کے اپنا بیگ اور پستول چھوڑ کر چھت سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر عبدالخالق ہزارہ کو ہسپتال پہنچایا جہاں طبی امداد کے بعد گھر منتقل کر دیا جبکہ ڈی ایس پی قائد آباد سرکل اسحاق چنگیزی اور ایس ایچ او قائد آباد محمد ریاض نے دیگر عملے کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملز م عبدالحسین کو پہاڑی علاقے سے گرفتار کر لیا پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم سابق وزیر کا ہمسایہ ہے جو قرض میں ڈوبا ہوا تھا ایک ماہ سے اپنی والدہ اور بہن بھائیوں کے ہمراہ کراچی میں تھا قرض داروں سے جان چھڑانے کیلئے سابق وزیر کے گھر پر ڈکیتی کا منصوبہ بنایا اور جمعرات کی شام کو کراچی سے کوئٹہ ڈکیتی کی نیت سے آیا تھا اس سلسلے میں جنگ کے رابطہ کرنے پر عبدالخالق ہزارہ نے بتایا کہ وہ اپنے کمرے میں سو رہے تھے کہ رات چار بجے میری اہلیہ کے شور پر اٹھا تو دیکھا کہ میرے کمرے میں ایک نقاب پوش مسلح نوجوان داخل ہوا اور مجھ پر پسٹل تان کر گھر میں رکھی رقم اور زیورات حوالے کرنے کا کہا میں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی اس نے ہاتھا پائی شروع کر دی میں نے اس کا نقاب اتارا تو اس نے پسٹل کا بٹ میرے سر پر مارا جس سے میں زخمی ہوا اور ایک ہاتھ میں فریکچر ہو گیا ۔

ملک بھر سے سے مزید