کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیر قانونی تعمیرات اور فرائض میں غفلت برتنے پر 4افسران کو معطل کردیا جن میں دو ڈپٹی ڈائریکٹر، ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ایک بلڈنگ انسپکٹر شامل ہیں معطل کئے جانے والوں کو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرا دی گئی ہے معطل کئے جانے والوں میں ڈپٹی دائریکٹرز عبدالکریم، فہیم احمد صدیقی، اسسٹنٹ دائریکٹر انجینئر ذوالفقار علی راہو اور بلڈنگ انسپکٹر ضیاالرحمٰن شامل ہیں۔