کراچی(این این آئی)یورپ میں پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کی بحالی کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی برطانیہ کی عائد پابندی ہٹانے کیلئے متحرک ہوگئی۔ذرائع سول ایویشن اتھارٹی کے مطابق برطانوی ڈپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ کا وفد رواں ماہ کے وسط میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔ برطانیہ کے لیے پی آئی اے کا براہ راست فلائٹ آپریشن فروری میں بحال ہونے کا امکان ہے۔ برطانوی سول ایوی ایشن کی ٹیم 15سے 17جنوری2025کو کراچی پہنچے گی۔ سی اے اے نے برطانوی ہوا بازی سے رابطہ کر کے سیکورٹی آڈٹ میں استثنیٰ کے لئے درخواست دی۔