کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلستان جوہر میں خاتون زہریلی چیز کھانے سے جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 11 حسین ہزارہ گوٹھ کے قریب ایک گھر میں زہریلی چیز کھانے سے ایک خاتون چل بسی، لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، متوفیہ کی شناخت 34سالہ شاہدہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی وجہ سامنے آسکے گی۔