اسلام آباد (ساجد چوہدری ) حکومت پاکستان کی طرف سے پچھلے 6سالوں کے دوران فائبر ڈالنے کیلئے ایک روپیہ تک خرچ نہیں کیا گیا جبکہ اس کے مقابلے میں پڑوسی ملک بھارت نے 13ارب ڈالر کی لاگت سے 35لاکھ کلومیٹر کی آپٹیکل فائبر ڈالی ہے ،پی ٹی اے حکام کے مطابق پچھلے 6سالوں میں ٹیلی کام سیکٹر سے سترہ سو ارب روپے جمع کئے گئے ہیں ، وزارت آئی ٹی حکام کے مطابق حکومت پاکستان کی طرف سے تاحال کوئی فائبر نہیں ڈالی گئی ہے تاہم اب فائبرائزیشن پلان بنایا گیا ہے جس کے تحت دس ملین گھروں تک فائبر بچھائی جائے گی ، اس میں ورلڈ بنک بھی تعاون کر رہا ہے ، اگست سے فائبرائزیشن پالیسی پر کام جاری ہے تاہم ابھی یہ پالیسی منظور نہیں ہوئی ہے ۔