کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی شعبہ ماحولیاتی سائنس کے تحت ”جاب فئیر کی افتتاحی تقریب“ کے موضوع پر ہونے والے سیمینار سے رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد سائنس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے طلباء اور لوگوں کو یہ بتانا ہوگا کہ ہمارا انوائرمنٹ کن وجوہات پر تباہ ہورہا ہے اور اس میں کون سے عوامل اور سیکٹر ز شامل ہیں جو ہمارے انوائرمینٹ کو تباہ کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں شعبہ ماحولیاتی سائنس نے ایک کلب بنایا ہے جس میں اس جانب توجہ دلائی کہ ہمیں پاکستان کوکلین اور گرین بنانا ہے۔اس پروگرام میں قائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر ثمرہ ضمیر، حق نواز عباسی، سہیل عابدی فہم ناز و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سیمینار سے وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر نجمی عالم نے طلبہ کو ملک کا روشن مستقبل قرار دیتے ہوئے کہا کہ طالب علم ملک کا سرمایہ ہیں طلباء ہی ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔