حیدرآباد(بیورورپورٹ)حیدرآباد میں پاکستان کے پہلے وومین ماڈل پوسٹ آفیس کا افتتاح،تمام عملہ خواتین پر مشتمل ہے۔خواتین کیلئے قائم کئے جانے والے ملک کے پہلے وومین ماڈل ڈاکخانے کا افتتاح پوسٹ ماسٹر جنرل ناردرن نجیب الرحمن نے کیا۔افتتاح کے بعد پوسٹ ماسٹر جنرل نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ یہ پاکستان میں پہلا خواتین کا پوسٹ آفس ہے،حیدرآباد میں یہ تجربہ کامیاب رہا تو سندھ بھرمیں خواتین کے پوسٹ آفیس قائم کئے جائیں گے۔