اسلام آباد(نمائندہ جنگ) ملک میں ماہ دسمبر میں مہنگائی کی شرح مزید کم ہوکر 4.1فیصد پر آگئی ہے جبکہ ماہ نومبر میں مہنگائی کی شرح 4.9فیصد تھی، رواں مالی سال کی پہلے چھ ماہ ( جولائی تا دسمبر) کےد وران مہنگائی کی اوسط شرح 7.22فیصد ریکارڈ کی گئی، کنزیومرپرائس انڈیکس کے مطابق دسمبر میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 4.4فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 3.6فیصد رہی، ماہ نومبرکے مقابلے میں دسمبر میں جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ان میں آلو 12.42فیصد، تازہ پھل 8.84 فیصد، گھی 5.42فیصد، خوردنی تیل 4.39فیصد، سرسوں کا تیل 2.96 فیصد، شہد 2.69فیصد، چینی 2فیصد، مچھلی 1.82فیصد، انڈے 1.01 فیصد، گوشت 0.81فیصد، پھلیاں 0.56فیصد، خشک پھل 0.32فیصد، گندم 0.27فیصد، بیوریجز 0.23فیصد، دال مونگ 0.20فیصد، دودھ کی مصنوعات 0.05 فیصد، فیول 4.98فیصد، گھریلو استعمال کی ٹیکسٹائل 4.61فیصد، اونی ریڈی میڈ گارمنٹس 4.07فیصد، ایل پی جی 3.76فیصد، آلات 1.52فیصد، ٹرانسپورٹ سروسز 1.48فیصد اضافہ ہوا ہے جن اشیا ء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں مرغی 13.06فیصد، دال چنا 6.94فیصد، پیاز 4.91فیصد، ٹماٹر 2.38فیصد، مصالحہ جات 2.60فیصد، دال ماش 2.59 فیصد، بیسن 2.55فیصد، تازہ سبزیاں 2.27فیصد، ثابت چنا 1.49فیصد، گندم کا آٹا 0.99فیصد، دال مسور 0.75فیصد، چاول 0.74فیصد، گڑ 0.50 فیصد کمی ہوئی ہے۔