• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف سٹی اتھارٹی چہرہ شناخت کی ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کرے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیف سٹی اتھارٹی آئندہ ماہ سے گاڑیوں میں سفر کرنے والے یا سڑکوں پر چلنے والے افراد کےچہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر ے ، یہ ہدایت وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سال نو کی آمد کے پہلے دن ہی کراچی سیف سٹی پراجیکٹ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری انھوں نے حکام کو ہدایت دی کہ فروری سے فینسی، جعلی اور مشکوک گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی نشاندہی شروع کی جائے اور مزید کارروائی کیلئے متعلقہ پولیس کو رپورٹ کریں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اس بات پر زور دیا کہ سیف سٹی اتھارٹی آئندہ ماہ سے گاڑیوں میں سفر کرنے والے یا سڑکوں پر چلنے والے مشکوک افراد کی شناخت کے لیے چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر ے تاکہ منصوبے کے مقاصد کی تکمیل یقینی ہوسکے۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کو حیدر آباد اور سکھر میں بھی سیف سٹی پراجیکٹ کے آغاز کی ہدایت کی۔

اہم خبریں سے مزید