راولپنڈی (نمائندہ جنگ) یونان میں غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں پاکستانی شہریوں کی اموات کے بعد انسانی اسمگلنگ میں ملوث 35افسروں اور اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا گیا،جب کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے 13اہل کاروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے، برطرف ہو نے میں 4 انسپکٹرز، 10 سب انسپکٹرز ، 2 اے ایس آئی، 5 ہیڈ کانسٹیبل اور 14 کانسٹیبلز شامل ہیں وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کشتی حادثے میں ملوث اہلکاروںکیخلاف کارروائیاں جاری ہیں،ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحٰق جہانگیر نے گزشتہ روز اردل روم کا انعقاد کرتے ہوئے کشتی حادثات میں ملوث 49اہل کاروں کے خلاف محکمانہ کارروائیوں پرسماعت کی اور35اہل کاروں کو ملازمت سے برطرفی کے احکامات جاری کردئیے ، ان میں 4انسپکٹرز، 10سب انسپکٹرز، 2اے ایس آئی، 5ہیڈ کانسٹیبل اور 14کانسٹیبلز شامل ہیں ۔