اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) سرکاری ایئرلائنز چار سال بعد پہلی مرتبہ 10 جنوری 2025 سے یورپ کیلئے ریگولر پروازیں شروع کریگی۔ یہ پروازیں پی ٹی آئی دور حکومت میں وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان کی قومی اسمبلی آف پاکستان میں کی گئی اس تقریر کے بعد جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے میں ایک سو ہوا بازوں کے پاس جعلی غیر قانونی فلائنگ لائسنس ہیں کے بعد یورپ کے تمام ممالک اٹلی برطانیہ نے مرحلہ وار پی آئی اے کی پروازوں کی اپنی ملک میں پابندی لگا دی تھی ۔ وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت نے یورپی یونین برطانیہ وغیرہ کی عالمی ایوی ایشن تنظیموں کوپاکستان کے دوست ممالک کے وزٹ کرائے۔