کراچی (نیوز ڈیسک)امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کا کہنا ہے کہ اس نےتاریخ میں پہلی بار150گھریلو ساختہ بم سمیت گھریلو ساختہ گولہ بارود کا سب سے بڑا ذخیرہ تحویل میں لیا ہے۔ایف بی آئی کے مطابق اس نے ریاست ورجینیا میں ایک کھیت سے یہ گولہ بارود برآمد کیا ۔