• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردو یونیورسٹی کے ریٹائرڈ اساتذہ و عمال نئے سال کے آغاز پر پنشن سے محروم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی کے ریٹائرڈ اساتذہ نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ یونیورسٹی کے اساتذہ اور عمال کو 4 ماہ سے رکی ہوئی پنشن کی ادائیگی کے لیے مداخلت کریں۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کی آ رگنائزنگکمیٹی برائے ریٹائرڈ اسا تذہ و عمال کے زیر اہتمام یکم جنوری بروز بدھ ایک اجلاس ڈاکٹر توصیف احمد خان کنوینر کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں منظور کی جانے والی قراردادمیں کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ اساتذو اور عمال نئے سال پر بھی پنشن اور واجبات کی ادائیگی سے محروم ہیں اور یونیورسٹی انتظامیہ کی نااہلی کی بنا پر ایف بی آر نے ڈیڑھ کروڑ روپے کے قریب ٹیکس کی مد میں کاٹ لیے ہیں۔ قرار داد میں مزید کہا گیاہے کہ وفاقی محتسب نے یہ رقم ریٹائرڈ اساتذہ اور عمال کو دینے کے لیے فیصلہ دیا تھا مگر انتظامیہ نے اس فیصلہ کی دھجیاں اڑادیں۔ یونیورسٹی نے پچاس کروڑ روپے اسلام آ باد کے بینک میں سرمایہ کاری کیلئے رکھے ہوئے ہیں اور اس کی میچورٹی کے بعد اسے دوبارہ انویسٹ کر دیا گیا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید