• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پمزاسپتال ملازمین کو اسٹیٹ آفس پول سے سرکاری مکان الاٹمنٹ کا استحقاق مل گیا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) پمز(PIMS) اسپتال اسلام آ باد کے ملازمین کو اسٹیٹ آفس کے پول سے سر کاری مکان کی الاٹمنٹ کا استحقاق مل گیا ہے۔ وزارت ہا ؤسنگ و تعمیرات نے اس فیصلہ کی منظور ی دیدی ہے۔ وزارت ہا ؤسنگ وتعمیرات کے سیکشن افسر ڈاکٹر محمد رضوان اصغر نے ڈی جی اسٹیٹ آفس اسلام آ باد کو لکھے گئے مراسلہ میں اس فیصلہ سے آ گاہ کردیا ہے۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری ہا ؤسنگ و تعمیرات نے پمز ہسپتال اسلام آ باد کے ملازمین کو اسٹیٹ آفس کی سرکاری رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ کا اہل ( Eligible) قرار دیدیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اکا موڈیشن الاٹمنٹ رولز 2002کے رول4(2) کے تحت پمز کی انتظامیہ پندرہ دن کے اندر اپنی کالونی یا پول کے مکانات کو اسٹیٹ آفس کے پول کیلئے سر نڈر کردے گی۔
اہم خبریں سے مزید