کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرا م ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق نے اپنے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ 2025میں پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کیا سیاسی، معاشی استحکام ہے یا معاشرے میں بڑھتی تفریق یا پھر بڑھتی ہوئی فالٹلائنز ہے؟ اس سوال کے جواب میں تجزیہ کار محمل سرفراز نے کہا کہ سیاسی ڈائیلاگ شروع ہونے کی وجہ سے امید ہے کہ استحکام آئے گا،تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا کہ پولرائزیشن کے نتیجے میں ہماری سیاست، صحافت اور دیگر نظام بگڑے ہوئے ہیں اگر ان مسائل کو صحیح طرح ایڈریس کریں تو باقی مسائل پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے۔