• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام نئے سال کی خوشی میں تقریب کا انعقاد

پشاور (لیڈی رپورٹر) محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا محکمہ ارکیالوجی اینڈ میوزیم کارپوریٹ سیکٹر غیر سرکاری تنظیموں اور ہنر زون کے اشتراک سے پانچ روزہ ثقافتی میلہ اختتام پذیر ہوا ہنر فیسٹ کے نام سے منعقدہ اس میلے میں ارٹس کے مختلف نمونوں کے علاوہ علاقائی کھانے علاقائی میوزک اور روایتی سپورٹس ایکٹیوٹیز کا انعقاد کیا گیا جبکہ ثقافتی نمائش کا بھی انعقاد ڈیسٹینیشن ہیریٹیج پشاور میں کیا گیا اس موقع پر پشاور بھر سے لوگوں نے بھرپور انداز میں شرکت کر کے میلے کو چار چاند لگائے جبکہ نیو ایئر نائٹ پر منعقدہ اختتامی تقریب ہیر خان کے نام کی گئی جنہوں نے مختلف ثقافتی گیت پیش کیے اور پشتو اردو اور ہند کو میں مختلف گیتوں کے ساتھ شرکاء کو محسوس کیا جبکہ رباب اور دیگر کلچرل میوزیکل الات نے بھی اپنا رنگ جمائے رکھا کیک کاٹ کر نئے سال کی امد پر وطن پاکستان کے لیے خوشحالی اور امن و امان کے قیام کے لیے دعائیں کی گئی اس موقع پر صوبائی مشیر اطلاعت بیرسٹر سیف اور رابعہ بسری نے کے کاٹا اور ملک کی سلامتی کے لیے دعائیں کیں ۔قبل ازی ایڈیٹ ڈیسٹینیشن میں ہی نمائش لگائی گئی تھی مختلف ثقافتی ملبوسات، سامان سجاوٹ،اور صبح کے مختلف اشیاء میں ہاتھ سے بنائی گئی چیزوں چترالی پٹی چترالی ٹوپیوں ماسکٹوں اور دیگر سامان پر مشتمل مختلف سٹارز لگے تھے جن میں مرد و خواتین نے شرکت کی ،کلچرل میلے ہنر فیسٹ کی تقریبات 27 دسمبر سے سٹارٹ ہوئی جو کہ مختلف دنوں پر مختلف حوالوں سے تقریبات کے نکات کے بعد 31 دسمبر کو اختتام پذیر ہوئی شرکا نے ان پروگرام کے انعقاد پر منتظمین کو خراج تحصیل پیش کیا