• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈبلیو ایم کے تحت دھرنوں سے مقررین کا خطاب

ملتان (سٹاف رپورٹر ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر پاکستان بھر کی طرح جنوبی پنجاب کے دھرنے بھی آٹھویں روز میں داخل ہو گئے، دھرنے ملتان، ڈی جی خان ، لیہ، مظفرگڑھ، بھکر، بہاولپور، رحیم یار خان، وہاڑی جاری ہیں، دھرنوں سے تحریک حسینی پارا چنار کے صدر آغا تجمل حسین حسینی ممتاز علم دین علامہ گلفام ہاشمی، ذاکر اہلبیت شوکت رضا شوکت، قاضی وسیم عباس ،ذاکر گوہر عباس، علامہ قاضی نادر حسین علوی، شاعر اہلبیت حشمت رضا بہلول، علامہ سید سلطان احمد نقوی، علامہ غلام جعفر حسین انصاری، ذاکرہ سیدہ سرفراز نقوی، سید علی حسنین نقوی ،خاور شفقت بھٹہ، علامہ مظہر صادقی، ذاکر اکبر ذیدی، فخر نسیم صدیقی، رانا فیضان اظہر حسین، مداح حسین، سید نیر شاہ ،زاکرہ میمونہ ہاشمی نے خطاب کیا جب کہ دھرنے کی قیادت صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کی۔
ملتان سے مزید