ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے قائم مقام وی سی نے سینڈیکیٹ کو اعلیٰ اختیاراتی فورم تسلیم کرتے ہوئے سومیہ عنبرین کو بطور رجسٹرار تسلیم کرنے اور انتقاماً کیے گئے تبادلے واپس لینے کا وعدہ کرلیا، تاہم گزشتہ روز اس پر عملدرآمد نہ ہوسکا، بتایا گیا ہے کہ محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے تین روز کی قلم چھوڑ ہڑتال کے بعد تمام افسران، ڈینز اور سینئر پروفیسرز سے مذاکرات کیے اور انہیں یقین دہائی کرائی کہ وہ سینڈیکیٹ کو اعلیٰ اختیاراتی فورم تسلیم کرتے ہیں اور سینڈیکیٹ کے احکامات پر عملدرآمد کریں گے، یونیورسٹی ذرائع کا اس بارے کہنا ہے کہ سوموار کو مطالبات تسلیم ہونے کا امکان ہے۔