ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے پی ایچ اے کو شہر اولیاء کے اہم چوکوں، سڑکوں، گرین بیلٹس کی تزین و آرائش کا ٹاسک سونپ دیا۔ س سلسلے میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر کے اہم چوکوں پر لائٹس لگا کر خوبصورت بنایا جائے۔ گرین بیلٹس کے ساتھ ثقافتی مجسمہ رکھے جائیں، فلائ اوورز ہر پینٹ کروایا جائے۔ شہریوں کو خوبصورت اور صاف ماحول کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔اجلاس میں ڈی سی محمد علی بخاری موجود تھے جبکہ ڈی جی پی ایچ اے آصف روف کی جانب سے تفصیلی بریفننگ دی گئی۔